پاکستان کی بیلاروس کو رکشے برآمدکرنےکی پیشکش

پاکستان کے دورے پر آئے بیلاروس کے وزیر توانائی اسلام آباد میں لوک ورثہ پہنچے اور روایتی رکشے کی سواری کی۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے بیلاروسی وزیر کو پاکستانی روایتی رکشےکا تعارف کرایا۔بیلاروسی وزیر نے رکشے پر ہاتھ سے بنائےگئے ڈیزائن کی تعریف کی اور پاکستانی ہنرمندوں کے فن کو سراہا۔

وزیر تجارت جام کمال خان نے بیلاروس کو رکشے برآمدکرنےکی پیشکش بھی کردی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بند ہونے سے ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب ہے، مفتاح اسماعیل

وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعلامیے مطابق بیلاروسی وزیر نے پاکستانی رکشےکے تجارتی امکانات میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ پاکستانی روایتی رکشا بیلاروس کے لیے دلچسپی اور اقتصادی مواقع کا مظہر ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے