پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 50 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ قرض پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرے میں کمی کیلئے خرچ ہوگا۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے ادارہ جاتی صلاحیت مضبوط ہوگی، ایک ملین ڈالر کی تکنیکی گرانٹ پروگرام پر عملدرآمد میں معاون ہوگی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں