پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے تاریخ کی نئی بلند ترین حد کو چھو لی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 743 پوائنٹس اضافے کے بعد 90749 پوائنٹس پر دیکھا گیا جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا تھا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں