وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ہواوے پاکستان کے ڈپٹی  سی ای او کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ہوآوے(Huawei) پاکستان کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر یو شاوننگ (Yu Shaoning) کی ملاقات ،  پنجاب کی ڈیجیٹل گروتھ کے لیے اسٹریٹجک تعاون پر تبادلہ خیال ہوا  ڈیجیٹلائزیشن میں ہواوے کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا۔

 ملاقات میں نواز شریف سمارٹ سٹی  سمیت ممکنہ شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی   ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف آپشنز کا بھی  جائزہ لیا گیا ۔  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا گورننس، عوامی خدمات، اور معاشی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجیز سے  استفادہ کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

 مریم نواز شریف نے کہا کہ   ہمارا ویژن پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  ہب میں تبدیل کرنا ہے،   ہواوے کے ڈپٹی چیف نے پنجاب کے تکنیکی اقدامات میں تعاون  کے عزم کا اظہار کیا  وزیراعلی مریم نواز شریف نے تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کی اس ملاقات میں  سینیٹر پرویز رشید،ایڈیشنل  سیکرٹری سارہ حیات اور دیگر بھی موجود تھے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے