مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجیوں کی پے در پے خودکشیاں ، ایک اور اہلکار نے خود کو گولی مار لی

سری نگر: جنوبی کشمیر میں بھارتی پیرا ملٹری فورس کے ایک اہلکار نے خود کشی کرلی۔ سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ایک جوان پرم ویر نے منگل کو اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ یہ جوان جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں تعینات تھا۔ سی آر پی ایف جوان 178 بٹالین سے وابستہ تھا۔

2007 سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں 613 بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خودکشی کر چکے ہیںجبکہ 2023 میں بھارتی مسلح افواج میں 100 سے زائد خودکشی کے واقعاترپورٹ ہوئے، رپورٹ ہونےوالے واقعات میں اکثر کشمیر سے تھے ۔

رپورٹ کے مطابق کشمیر میں فوجیوں کی خودکشیوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ خودسوزی کی بنیادی وجوہات میں ذہنی دباؤ اور گھر سے طویل دوری شامل ہے ۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجی اہلکاروں میں ذہنی صحت کے بحران کی وجہ سے سالانہ اوسط 100 خودکشیاں ریکارڈ کی گئی ہیں ۔

خودکشی کرنے والے 70 فیصد فوجی اہلکار مالی دباؤ کا شکار تھے۔بھارتی وزارت دفاع کے اعداد و شمار کے مطابق 2017 سے 2022 تک مقبوضہ کشمیر میں 350 فوجیوں نے خودکشی کی۔

 

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے