ویلڈن سپیشل ہیروز ویلڈن، مریم نوازکا پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلائنڈ ٹی 20 کرکٹ کا ورلڈ چیمپئن بننے پر پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیشل ہیروز نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ۔مریم نواز نے قومی ہیروز کیلئے جاری پیغام میں کہا ’’ ویل ڈن سپیشل پیروز ویلڈن‘‘ ۔
واضح رہے کہ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔ بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان نے پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ چیمپیئن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ۔
یہ بھی پڑھیں : بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ورلڈ چیمپیئن بن گیا
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 11 ویں اوور میں کامیابی حاصل کر لی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 72 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ صفدر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں