بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ، پاکستان ورلڈ چیمپیئن بن گیا
ملتان: بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان بنگلہ دیش کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ چیمپیئن بن گیا۔
پاکستان نے بنگلہ دیش کو بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں شکست دے کر ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجا لیا۔ بنگلہ دیش کو شکست دینے کے بعد پاکستان پہلی بار بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپیئن بن گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 140 رنز کا ہدف دیا۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے 11 ویں اوور میں کامیابی حاصل کر لی۔
اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے کپتان نثار علی نے 72 رنز کی اننگ کھیلی۔ جبکہ صفدر 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں