لاہور: پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے مقررہ وقت کا آغاز، کارکنان پہنچنا شروع
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج لاہور میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کررہی ہے جس کے لیے ملک کے مختلف مقامات سے ٹولیوں کی شکل میں کارکنان جلسہ گاہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں جب کہ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اٹک پُل پر تمام رکاوٹوں کو اپنی نگرانی میں ہٹوادیا۔
ڈان نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر مرکزی کنٹینر پر پہنچ گئے، تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع، رانا شہباز بھی کنٹینر پر پہنچ گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما ملک احمد بچھڑ کی ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں لولہ لنگڑا این او سی دیا گیا اور پنجاب حکومت نے اپنے ہی این او سی کی خلاف ورزی کی، ہمارے کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پوری رات کنٹینر لگائے رکھے، ہمارا کنٹینر نہیں آنے دیا گیا، اب بھی راستے بند ہیں ، ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد میں جلسہ گاہ پہنچا ہوں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں