صدر زرداری اور فضل الرحمن کی ملاقات،ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت
صدر مملکت آصف زرداری نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی ہے۔
صدر مملکت ملاقات کیلئے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچے۔ مولانا فضل الرحمن نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔صدر مملکت نے مولانا فضل الرحمن کو بندوق کا تحفہ پیش کیا۔آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئندہ ہفتےہونے والی ممکنہ قانون سازی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو مشترکہ اجلاس سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں