ملک کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں،ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والےآج کہاں ہیں؟آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟
نوجوانان پاکستان سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا ہے کہ عوام، حکومت اور فوج کے درمیان مضبوط رشتہ ہی پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے، ریاست کی ذمہ داری ہے عوام کو سوشل میڈیا سے پیدا ہیجان اور فتنے کے مضمرات سے دور رکھے۔پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے جو پاکستان کےڈیفالٹ کا بیانیہ بنا رہے تھے، وہ آج کہاں ہیں؟
جنرل عاصم منیر نے کہا کہ آزاد ریاست کی اہمیت جاننی ہے تو لیبیا، شام، کشمیر اور غزہ کے عوام سے پوچھو، بحیثیت مسلمان ہمیں نا امیدی سے منع کیا گیا ہے، پاکستان کا سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ نوجوان ہیں، کسی صورت پاکستان کاقیمتی سرمایہ ضائع نہیں ہونے دیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ میرا ایمان ہے اللّٰہ ہمیں دہشت گردی کےخلاف فتح عطا کرے گا، خیبر پختونخوا کے عوام 22 سال سے فوج کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہیں، قبائل مل بیٹھ کر تنازعات ختم کرنے میں مدد دیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں