کراچی میں موسلادھار بارش نے شہر ڈبودیا، شاہراہیں بند، پانی گھروں میں داخل، 10 افراد جاں بحق
کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 2 روز بارش کے حوالے سے اہم قرار دیے ہیں۔
کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہر میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے، نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں اور کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے۔
قائد آباد، لانڈھی، ملیر، گلشن حدید، لیاقت آباد سی ون ایریا اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کے باعث ٹریفک جام میں ہزاروں شہری پھنس گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق گلستان جوہر بلاک 12 میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، ملیر 15 پر پیٹرول پمپ پر آگ لگنے سے 2 افراد زخمی ہوئے جن میں ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا، اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے 11 میں گھر کی دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں