امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے
وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ دورہ پاکستان کے دوران صدرآصف علی زرداری، وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل امریکا کے سابق صدر جارج ڈبلیو بش نے مارچ 2006 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اس سے قبل صدر کلنٹن، صدر نکسن اور صدر جانسن بھی پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں تقریب کا اہتمام کیا تھا۔
یہ بھی اطلاعات ہیں کہ امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت فیلڈ سید عاصم منیر نے وائٹ ہائوس میں ہونے والی ملاقات کے دوران دی تھی تاہم افواج پاکستان یا وزارت خارجہ کی جانب سے اس پر کوئی باضابطہ تبصرہ سامنے نہیں آیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں