امریکا نے بھی ایران پر حملہ کردیا، تین جوہری تنصیبات تباہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ہم نے ایران کے 3 نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر کی گئی پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس فردو، نطنز اور اصفہان پر کامیاب حملہ کیا ہے
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حملے میں حصہ لینے والے ہمارے تمام طیارے کامیاب کارروائی کے بعد ایران کی فضائی حدود سے واپس جا چکے ہیں
اپنے پیغام کے آخر میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اب امن کا وقت آگیا ہے
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں