پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس چیف اپنے نائب سمیت اسرائیلی حملے میں شہید

ایرانی پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے انٹیلی جنس چیف محمد کاظمی اپنے نائب حسن محقق اور کمانڈر محسن باقری سمیت شہید ہوگئے۔

پاسداران انقلاب سے منسلک خبر رساں ادارے تسنیم اور ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی حملوں میں محمد کاظمی، ان کے نائب حسن محقق اور کمانڈر محسن باقری بھی شہید ہوگئے ہیں ۔

کہا جاتا ہے کہ یہ تینوں تاجرش اسکوائر کے قریب حملے میں شہید ہوئے۔

اس سے قبل فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم بینامن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ’میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم نے ان کے چیف انٹیلی جنس افسر اور ان کے نائب کو تہران میں نشانہ بنایا ہے ۔‘

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان حسین کرمانپور نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 224 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حسین کرمانپور کے مطابق گذشتہ 65 گھنٹوں میں 1,277 افراد زخمی اور ہسپتال میں داخل ہوئے ہیں۔

ایرانی وزارت صحت کے ترجمان نے کہا کہ ’90 فیصد سے زیادہ‘ مرنے والے عام شہری تھے، جن میں سے 522 افراد کو ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے