عید الاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پرقصرِ منیٰ میں ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات
عید الاضحیٰ کے پُر مسرت موقع پر قصرِ منیٰ میں سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی اور برادرانہ تعلقات کے فروغ پر زور دیا۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی، مذہبی اور اسٹریٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچایا جائے گا، خاص طور پر معیشت، سیکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔علاقائی و بین الاقوامی امور پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا۔توانائی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام نے بھی شرکت کی۔پاکستانی وفد میں شامل تھے:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر،وزیر دفاع ،وزیر خا رجہ ،وزیر داخلہ ،وزیر اطلاعات ،وزیر اعظم کے پروٹوکول چیفانٹیلیجنس اداروں کے نمائندےسعودی وفد میں بھی اعلیٰ سیکیورٹی اور حکومتی عہدیدار موجود تھے۔
یہ ملاقات سعودی و پاکستانی قیادت کے درمیان باہمی اعتماد، بھائی چارے اور مشترکہ مفادات کی عکاس رہی، جس سے یہ پیغام بھی ملا کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں