امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا،آرمی چیف جنرل عاصم
چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور کا دورہ کیا اور اس دوران جاری سیکیورٹی آپریشنز اور فتنہ الخوارج کے خلاف اقدامات پر بریفنگ لی۔چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے اس بات کا عہد کیا کہ امن کو خراب کرنے کی کسی بھی کوشش کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کی بدولت دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو ناکام بنایا گیا ہے اور یہ جنگ اپنی منطقی انجام تک پہنچائی جائے گی۔

جنرل عاصم منیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دشمن عناصر کو نہ صرف شکست دی جائے گی بلکہ ان کی صلاحیتوں کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کی خودمختاری اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 27 دہشت گرد ہلاک
دورے کے دوران انہوں نے خیبر پختونخوا کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی، جس میں دہشتگردی کے خلاف متحد ہونے اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ سیاسی رہنماؤں نے مسلح افواج کی حمایت کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خلاف مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں