حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
حکومت کی جانب سےآئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:نئے سال کی آمد کے ساتھ ایل پی جی کی قیمت میں کمی
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 96 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں