کراچی میں دھماکہ:تفتیشی ٹیموں نےخودکش قراردے دیا
ائیرپورٹ کےقریب اتوار کی رات غیرملکیوں کے قافلے پر ہونیوالے حملےکی تحقیقات میں اہم معلومات سامنے آگئیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ حملےمیں چھوٹی کار استعمال کی گئی جب کہ کارکی نمبرپلیٹ،انجن اور چیسز نمبرحاصل کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
تفتیشی ذرائع کابتانا ہے کہ کار سوارخودکش حملہ آور قافلےکے نکلنےکا انتظارکررہا تھا اور قافلہ پہنچتے ہی کارسوار نے اپنی گاڑی غیر ملکیوں کی گاڑی سے ٹکرادی جس میں میں ممکنہ طورپربارود تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق دھماکےکے بعد غیرملکیوں کی ایک گاڑی ریورس کرکے محفوظ کرنےکی کوشش کی گئی مگر بارودی موادپھٹنے سےگاڑیوں کو نقصان پہنچا، مزید تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
دوسری جانب ہسپتال حکام نے کہا ہے کہ جناح ہسپتال میں 2 غیر ملکیوں سمیت3 افرادکی لاشیں لائی گئیں جن میں سے ایک لاش مقامی شخص کی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
علاوہ ازیں آئی جی سندھ کے احکامات پر ائیرپورٹ دھماکے سے متعلق تفتیش کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دیدی گئی جس میں بم ڈسپوزل ایسٹ، ساؤتھ اور ویسٹ کی ٹیمیں شامل ہیں ،
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں