ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

شارجہ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کا چورانوے رن کا ہدف چار وکٹوں پر پندرہویں اوور میں حاصل کیا۔ اوپنر بیتھ مونی نے تینتالیس رن کی اننگ کھیلی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکن بیٹگ لائن آسٹریلوی بالرز کی تاب نہ لا سکی ۔

سری لنکن ٹیم 25 رن پر 3 وکٹیں گنوا کر دباؤ میں آ گئی ۔ سری لنکا نے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ترانوے رن بنائے ۔ نلاکاشکا سلوا نے 29 ، ہرشیتھا سمراوکرما نے 23 رن بنائے ۔ آسٹریلیا کی میگھن شٹ نے 3 سری لنکن بیٹرز کو آؤٹ کیا ۔ صوفی مولینا نے 2 وکیٹں حاصل کیں ۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے