ویمز ٹی 20 ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بنگلہ دیش کی اسکاٹ لینڈ کو 16 رن سے شکست
شارجہ میں بنگلہ دیش کے 118 رن کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم 7 وکٹوں پر 103 رن بنا سکی ، اوپنر سارہ بریس 49 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں ۔بنگلہ دیش کی ریتو مونی نے 4 اوورز میں 15 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں ۔ رابعہ خان ، فہیمہ خاتون ،
ناہیدہ اختر اور معروفہ اختر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر ایک سو انیس رن بنائے،شبانہ مستری 36 شاتھی رانی 29 رن کے ساتھ نمایاں رہیں۔ اسکاٹ لینڈ کی ساسکیا ہارلے نے دو اوورز میں 13 رن دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں ۔
کیتھرائین بریس ، اولیویا بیل اور کیتھرین فریزر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش کی بالر ریتو مونی کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں