اسرائیل باز نہ آیا تو ہم زیادہ سخت جواب دیں گے، ایرانی صدر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان دورے پر قطر پہنچ گئے ۔ ایرانی صدر کی دوحا میں قطر کے امیر تمیم بن حماد سے ملاقات ہوئی ، میڈیا سے گفتگو ایرانی صدر نے کہا کہ ہمارے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا ، اگر اسرائیل جوابی حملہ کرتا ہے تو سخت ترین جواب دیں گے ۔ مسعود پزشکیان نے کہا کہ ہم جنگ اور خون خرابہ نہیں چاہتے ، میں جب سے صدر بنا ہر تقریر میں امن اور سلامتی کے حصول پر زور دیا ، خطے کی سلامتی تمام مسلمانوں کی سلامتی ہے ۔

کوئی بھی قوم یا خطہ جنگ کے دوران ترقی نہیں کر سکتا۔امیر قطر نے کہا کہ لبنان پر حملہ اسی طرح ہے جس کے بارے میں ہم اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے ہی خبردار کر رہے تھے، اور یہ مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ قطر نے جنگ بندی کی بھرپور کوشش کی ہے ، تاہم خطے میں کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے

اور اس کی شدت کو کم کرنے کی ذمہ داری قابض اسرائیلی فوج پر عائد ہوتی ہے، امیر قطر نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ، مغربی کنارے اور لبنان میں جنگ فوری طور پر روکنی چاہیے۔تمیم بن حماد الثانی نے کہا کہ ثالثی قطر کی خارجہ حکمت عملی کا ایک اہم ستون ہے۔

اسرائیل کی جارحیت سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ہم غزہ میں جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں اور قیدیوں کی رہائی کے لیے اپنی ثالثی کی کوششیں جاری رکھیں گے

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے