پی ٹی آئی کے روپوش رہنما کس کے مہمان تھے ، وقت آنے پر بتائوں گا ، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے سیاسی مسیحا ہیں، پی ٹی آئی کے ساتھ بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے روپوش رہنما کس کے مہمان تھے، یہ وقت آنے پر بتاؤں گا ، میں نے حلف لینے کے بعد پی ٹی آئی سے اچھا رویہ رکھنےکی کوشش کی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ فارم 47 کہتے کہتے یہ خود پرچی پر آ گئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جب غائب ہوئے تو ان کاسافٹ ویئر اپڈیٹ کیا گیا، علی امین گنڈا پور اب سلو موشن میں کام کررہے ہیں ، وہ جان بوجھ کر لاہور اور راولپنڈی جلسوں میں نہیں پہنچے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں