ڈاکٹر نے دھوپ میں جانے سے منع کیا ہے، اس لیے رات بھر کام کرتا ہوں،خلیل الرحمان قمر
معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمٰان قمر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نے مجھے 5 سال سے دھوپ میں جانے سے منع کیا ہے، اس لیے رات بھر کام کرتا ہوں۔
لاہور میں ڈی آئی جی آپریشنز کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہاں جا کر ابھی بیٹھا ہی تھا کہ مسلح افراد پہنچ گئے اور ملزمان نے سب کچھ لوٹ کر اے ٹی ایم سے پیسے نکلوائے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے کہا کہ ہمیں حکم ہے کہ تمہیں مار دیں جبکہ ایک اور شخص نے کہا کہ تم بہت بڑے آدمی ہو۔
دوسری جانب خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی مرکزی ملزمہ آمنہ عروج کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزمہ گوجرانوالہ کی رہائشی ہے اور ہائی پروفائل افراد کو جھانسہ دیکر بھاری رقوم بٹورتی ہے۔
پولیس کو دئیے گئے بیان میں ملزمہ نے بتایا کہ خلیل الرحمان قمر سے 10 سے 15 دن تک بات ہوئی، فون کے ذریعے خلیل الرحمان قمر سے چیٹ ہوئی،تصاویر کا تبادلہ ہوا۔
خلیل الرحمان قمر نے ملنے کا کہا،تب میں نے گھر بلا لیا،پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں