سونے 500 روپے سستا ، فی تولہ 2 لاکھ ، 50 ہزار 500 کا ہو گیا

سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ، بین الاقوامی اور مقامی سطح پر سونے کی قیمت کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مقامی مارکیٹ میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ ، 50 ہزار 500 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے کی سطح پر آ گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 11 ڈالر کی کمی سے 2391 ڈالر کا ہو گیا ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2920 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2503.42 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے