حزب اللہ کا اسرائیل پربڑا حملہ ، فوجی اڈوں پر راکٹوں کی بارش

اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کے دوران اسرائیلی کے فوجی اڈوں سمیت اہم مقامات پرراکٹوں کی بارش کی گئی ۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حزب اللہ نے راکٹوں کے ذریعے سرحد سے اندر 50 کلومیٹر تک علاقے میں اہداف کو نشانہ بنایا، ساحلی شہر حیفا اور رمات ڈیوڈ ایئربیس کو بھی حزب اللہ کے راکٹ حملوں سے نشانہ بنایا گیا، حزب اللہ نے حملوں میں ایسے ہتھیار استعمال کئے جو اب تک کبھی استعمال نہیں کئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لبنان سے ہونے والے راکٹوں کے حملے کے باعث 74 بستیوں میں سائرن بجنے لگے، اسرائیلی دفاعی نظام کئی راکٹس نہ روک سکا۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں حملوں کا دائرہ کئی شہروں تک پھیلا دیا، اسرائیل نے حزب اللہ کے 400 لانچرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سرائیل نے شہریوں کو حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر حملے سے خبردار کر دیا ہے، اسرائیل کی جانب سے لبنان میں 290 اہداف پر 4 سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں۔

اسرائیل نے لبنان پر فضائی حملے شروع کر دیے ہیں اور حیفہ شہر سمیت شمال میں دیگر علاقوں میں اجتماعات پر پابندی عائد کر رہا ہے۔

دوسری طرف الجزیرہ نیوز چینل نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اتوار کو رام اللہ میں نیٹ ورک کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور اس کے ملازمین کو دفتر بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوجی جو ’بھاری مسلح اور ماسک پہنے ہوئے تھے‘ براہ راست نشریات کے دوران اس دفتر میں داخل ہوئے اور اس نیٹ ورک کے دفتر کو 45 دن کے لیے بند کرنے کا حکم دیا۔‘

اسرائیل ڈیفنس فورسز کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگاری کا کہنا ہے کہ ’اس خبر کے بعد کہ حزب اللہ اسرائیل پر گولے برسانے کی تیاری کر رہا ہے جنوبی لبنان میں اس وقت درجنوں اسرائیلی جنگی طیارے حملے کر رہے ہیں۔

ادھرامریکہ کی حکومت اپنے شہریوں پر بیروت سے نکلنے پر زور دے رہی ہے اور شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے