پشتون کلچر ڈے : نامور شعرا اور صحافیوں کی بڑی محفل کل ہوگی
پختون جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی نئی کابینہ کی تقریب حلف برداری کل پیر کو ہوگی، حلف برداری کے بعد پختون کلچر ڈے کی مناسبت سے شاندار میوزیکل نائٹ کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔ معروف پشتو شعراء رحمت شاہ سائل، نورالامین یوسفزئی مہمان خصوصی ہوںگے۔ چیئرمین پشتون کلچرل ایسوسی ایشن شعیب خان یوسفزئی بھی شریک ہوں گے۔ تقریب شام 5 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں شروع ہوگی ۔ تقریب حلف برداری کے بعد نامور پشتو آرٹسٹس مینہ گل، آر ڈی خان، نعیم طوری اور راج مروت اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
پی جے اے، پی سی اے اور نوے ژوند کے قائدین نے پریس کلب کا دورہ کرکے پیر کے روز منعقد ہونے والے ایونٹ کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پی جے اے کے صدر قمر یوسفزئی، جنرل سیکرٹری گوہر محسود، پختون کلچرل ایسوسی ایشن کے چیئرمین شعیب خان یوسفزئی، نوے ژوند کے رہنما نسیم مندوخیل سمیت سردار یوسفزئی اور دیگر موجود تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں