فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاؤسنگ اتھارٹی افسران کے خلاف تحقیقات

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے افسران کے خلاف زمینوں پر قبضے اور مالی بدعنوانی کے مقدمات کی ایف آئی اے میں تحقیقات کاانکشاف سامنے آیا ہے ۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی( ایف آئی اے) پلاٹوں کی غیرقانونی منتقلی اور کرپشن کے 16 مقدمات کی تفتیش کر رہی ہے ۔ یہ مقدمات سال 2021 سے سال 2024 کے دوران درج کئے گئے ۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہائوسنگ اتھارٹی کے افسران پر ملی بھگت سے نجی سوسائٹی اور سیکٹرز میں زمینوں پر قبضے،جعلی نشاندہی اورمالی بدعنوانی کے سنگین الزامات ہیں۔

زیادہ تر کیسز عام شہریوں کی شکایات پر درج کئے گئے ہیں تاہم چند کیسزچند کیسز سرکاری شکایات پر بھی درج کئے گئے۔

ایف آئی اے نے فیڈرل ایملائز کوآپریٹو ہاوسنگ سوسائٹی اور سی ڈی اے افسران سے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔اب تک صرف 7 کیسز میں ہی متعلقہ ادارے ریکارڈ پیش کر سکے ہیں

ریکارڈ کی عدم دستیابی اور سست جانچ پڑتال کے باعث مقدمات کی تفتیش ابھی تک مکمل نہیں ہوسکی ،فیڈرل ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ملوث افسران کی چند کیسز میں ضمانت منسوخ بھی ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے