شام سےکوئی رابطہ نہیں ، بیرسٹر سیف کو علی امین کی گرفتاری کا خدشہ

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کےساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ان کی علی امین گنڈاپور سے 3 بجے بات ہوئی تھی، انہوں نے بتایا وہ میٹنگ کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں،اب ان کا فون بند ہے اور قریبی اسٹاف کے نمبر بھی نہیں مل رہے،علی امین گنڈاپور سے شام 6 ،5 بجےکے بعد سےکوئی رابطہ نہیں ہوپا رہا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کبھی ایسا ہوا ہےکہ منتخب وزیراعلیٰ کو گرفتار کیا جائے؟ ایسی حرکتیں پی ٹی آئی کوکرش نہیں کرسکتیں، جمہوریت کو نقصان پہنچائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے کوئی غلط بات کی ہے تو قانون موجود ہے، ثبوت ہیں تو علی امین کے خلاف پرچہ کریں، سینئر اراکین پارلیمنٹ کو مجرم کی طرح پکڑا گیا، ہم کمپرومائز نہیں کریں گے جدوجہد کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورکی تقریرکو جواز بنا کر ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا جواز نہیں، جذباتی تقریر اس لیے کی کہ یہ لوگ جعلی طریقے سے حکومت پر قابض ہیں، ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے، تقریر بھی نہ کریں تو کیا کریں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے