پختونخوا کی پہلی میرا تھن ریس، وزیر اعلی نے بھی دوڑ لگائی

خیبر پختونخوا میں کھیلوں کے فروغ کے لئے ایک اہم اقدام کے طور پر صوبے کی تاریخ کی پہلی میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور نے کیااور ریس میں حصہ بھی لیا۔

25 کلومیٹر پر مشتمل یہ ریس چمکنی سے شروع ہو کر براستہ بی آر ٹی روٹ اسپورٹس کمپلیکس حیات آباد میں احتتام پزیر ہوئی۔ ریس میں ملک بھر سے 3000 سے زائد ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ صوبے کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا اور اہم ایونٹ ہے ۔ اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر محکمہ کھیل اور دیگر تمام متعلقہ محکموں کا کردار قابل ستائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نے ریس میں پہلے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ کے لئے انعامی رقم تین لاکھ سے بڑھاکر کر چار لاکھ روپے، دوسرے نمبر پر آنے والے ایتھلیٹ کی انعامی رقم دو لاکھ سے بڑھاکر تین لاکھ اور تیسرے نمبر پر آنے والے اتھلیٹ کی انعامی رقم ایک لاکھ سے بڑھاکر دو لاکھ روپے کرنے جبکہ انعامات کی مجموعی رقم دس لاکھ روپے سے بڑھا کر 15 لاکھ روپے کرنے کا اعلان کیا۔ صوبائی کابینہ اراکین، مینا خان آفریدی قاسم علی شاہ، سید فخر جہاں کے علاؤہ محکمہ کھیل کے اعلیٰ حکام بھی افتتاحی تقریب میں شریک تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے