امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں
امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔
امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی روایتی تقریب کے دوران جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ موجود تھے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمندہیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں