آزاد کشمیر کے بے روز گار نوجوانوں کے لئے خوشخبری

آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سپیشل کمیونی کیشن آرگنائزیشن( ایس سی او) نے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کاافتتاح کردیا، ضلع کوٹلی میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کاافتتاح ڈائریکٹرجنرل ایس سی او میجر جنرل عمر احمد شاہ نے کیا۔
سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کی افتتاحی تقریب میں سول اور فوجی حکام کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں نوجوانوں اور طلبہ نے شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد علاقے میں ٹیکنالوجی اور فری لانسنگ کے مواقع کو فروغ دینا تھا تاکہ نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع فراہم کیے جا سکیں ۔ اس منصوبے سے علاقے میں آئی ٹی کے شعبے میں ترقی کے نئے دروازے کھلنے کی امید ہے۔
آزاد کشمیر میں ایس سی او اب تک جدید اور مہنگے چالیس سے زیادہ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر چکی ہے۔ ان پارکس میں جدید ٹیلی مواصلات کی سہولیات موجود ہیں، جو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے نوجوانوں کو فائدہ پہنچائیں گے۔ پاک فوج کے یہ اقدامات خطے کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے