این ڈی ایم اے اور امریکی وفد کا قدرتی آفات سے نمٹنے میں تعاون پر اتفاق

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں امریکی وفد کے ساتھ 2 روزہ مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں قدرتی آفات سے نمٹنے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر کی قیادت میں امریکی سینٹرل کمانڈ اور ڈیزاسٹر ریسپانس گروپ نے این ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔

اجلاس کے دوسرے روز امریکی محکمہ خارجہ کی ڈیزاسٹر ایکسپرٹ برائے ایشیا ایوانا ووکو اور ان کی ٹیم نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وفد کو این ای او سی کے پیشگی انتباہی نظام، بین الاقوامی ریلیف و ریسپانس میکانزم اور جامع بین الاقوامی فرضی مشقوں (CISE) سے متعلق آگاہ کیا۔اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز اور سیلاب وارننگ سسٹمز پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

ریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے این ڈی ایم اے کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ماڈل اور CISE جیسے اقدامات کو خطے کے لیے مثالی قرار دیا۔لیفٹیننٹ جنرل پیٹرک فرینک نے این ڈی ایم اے کے فعال اقدامات اور این ای او سی کے کردار کو سراہا۔

امریکی وفد نے آفات سے بچاؤ اور مشترکہ مشقوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ خطے کو بڑھتے ہوئے موسمیاتی خطرات سے محفوظ بنایا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے