وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے ہیروز کو 25لاکھ روپے فی کس انعام

وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سے وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزیرِ اعظم نے تینوں نوجوانوں کے بہادرانہ اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کے بروقت اقدام کی بدولت مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے۔ آپ کے دیے گئے الرٹ کی بدولت علاقے کو بروقت خالی کرایا گیا اور 300 سے زائد قیمتی انسانی جانیں محفوظ ہوئیں۔ انسانی خدمت کا یہ عمل ہمیشہ سنہری الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے وصیت خان، انصار اور محمد خان کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے 25 لاکھ روپے کے علیحدہ علیحدہ انعامی چیکس پیش کیے اور انہیں گلگت بلتستان کے ہیروز قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں گلوف (گلیشیائی جھیل کے پھٹنے) کی پیشگی اطلاع دے کر سیکڑوں جانیں بچانے والے تین چرواہوں وصیت خان، انصار اور محمد خان سےملاقات کی۔

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ وزارتِ موسمیاتی تبدیلی گلگت بلتستان میں پیشگی اطلاعات کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر تیزی سے کام کر رہی ہے تاکہ مستقبل میں ایسا مربوط نظام تشکیل دیا جا سکے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال یا سانحے کے وقت بروقت اطلاع دے سکے اور بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

وصیت خان، انصار اور محمد خان نے وزیرِ اعظم کی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اللہ کے فضل و کرم سے ممکن ہوا کہ وہ قیمتی انسانی جانیں بچانے میں کامیاب ہوئے اور اس پر وہ اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، ملاقات میں وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے