حماد اظہر کا این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان
رہنما تحریک انصاف حماد اظہر نے لاہور این اے میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہیں فارم 47 والی پارلیمنٹ کا حصہ بننے کی کوئی خواہش نہیں، کیونکہ یہ جعلی ارکان اسمبلی سے بھری ہوئی ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ گزشتہ انتخابات میں ان کے 82 سالہ والد کو ہراساں کیا گیا، پولیس نے گرفتار کیا اور ان کے گھر پر بارہا چھاپے مارے گئے، بطور اکلوتے بیٹے اور خاندانی جانشین وہ نہیں چاہتے کہ ان کی والدہ ایک اور صدمے سے گزریں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اپنی والدہ کی ہدایت پر انہوں نے اپنے کزن چوہدری ارسلان ظہیر کو اپنی جگہ نامزد کیا ہے، اگر پارٹی نے ان کے حلقے میں الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تو وہ جانشین ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں