اسحق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ پہنچ گئے
نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے وہ آج او آئی سی سیکرٹریٹ میں ہونے والے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ میں شرکت کریں گے۔
ان کے استقبال کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے او آئی سی کے مستقل نمائندہ سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید موجود تھے۔
اس غیر معمولی اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام شریک ہوں گے تاکہ فلسطین میں اسرائیلی عسکری جارحیت، غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کے ممکنہ منصوبے اور فلسطینی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھتے ہوئے حالات پر مشترکہ ردعمل پر غور کیا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں