مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کا ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان
پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کا اعلان کریا۔پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما و سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے وفاقی وزیر ریلوے و مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔
راجا پرویز اشرف نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گی۔انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن میں طے شدہ فارمولے کے تحت حصہ لیں گے، ہم نے خوش اسلوبی کے تحت معاملات کو حتمی شکل دے دی ہے۔
اس موقع پر وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہاکہ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گی۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں جہاں دوسرے نمبر پر ن لیگ تھی وہاں پیپلزپارٹی امیدوار کھڑا نہیں کرےگی ۔
حنیف عباسی نے کہا اسی طرح جہاں پیپلزپارٹی دوسرے نمبر پر تھی وہاں مسلم لیگ ن اتحادی جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرےگی۔انہوں نے کہاکہ ہم مل کر ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے اور بھرپور کامیابی حاصل کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں