بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو

آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرنشپ پروگرام کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے طلبا کے ساتھ خصوصی نشست کی، جس میں پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔نشست میں بلوچستان کے طلبا کے سوالات کے مفصل جوابات بھی دیے گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے کہا کہ فوج کا مقصد معصوم عوام کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی علاقے کو خالی کرکے واپس جانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، بلکہ عوام کی شراکت سے ہی کامیابی ممکن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان کے عوام کی قربانیوں اور بصیرت کو سراہا اور کہا کہ نوجوان، بچے اور خواتین اب اپنے علاقے اور تقدیر کے مالک بن رہے ہیں۔انہوں نے ملک کی بنیاد کلمہ اور اتحاد پر ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی آبادی میں متنوع لسانی گروہ شامل ہیں، مگر سب کا مقصد پاکستان کی خدمت ہے۔

نشست میں فوجی قربانیوں، میجر محمد انور کاکڑ کی خدمات، اور دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشنز پر بھی روشنی ڈالی گئی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے زور دیا کہ عوام اور انتظامیہ کے تعاون سے ہی بلوچستان میں دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے