مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں جاگری، 2 اہلکار ہلاک
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ واقعہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ کے مقام پر پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جوانوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گرگئی۔
بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ حادثے میں سی پی آر ایف کے 2 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بس مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں سفر کررہی تھی جس میں 23 افراد سوار تھے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں