وفاقی حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ
وفاقی وزیر برائے نجکاری عبد العلیم خان نے اس حوالے سے قومی اسمبلی میں تفصیلات جمع کرا دی ہیں، جن میں بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر 10 اداروں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر نجکاری نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں اگلے ایک سے تین سال میں مزید 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی۔ تیسرے اور آخری مرحلے میں ایک ادارے کو تین سے پانچ سال کے دوران نجی تحویل میں دینے کا منصوبہ ہے۔
عبدالعلیم خان کے مطابق پہلے مرحلے میں جن اداروں کی نجکاری کا ارادہ ہے ان میں قومی ایئر لائن، روزویلٹ ہوٹل اور زرعی ترقیاتی بینک شامل ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) سمیت تین ڈسٹری بیوشن کمپنیز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
عبد العلیم خان نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار بجلی پیدا کرنے والی کمپنیز (جنکوز) اور لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں