غزہ: نقل مکانی پر مجبور اور بھوک سے بے حال فلسطینی اب پانی کو ترسنے لگے
غزہ کے شہریوں کے لیے اسرائیلی فوج کے وحشیانہ فضائی حملوں، نقل مقانی اور بھوک کے بعد اب پانی کا شدید بحران بھی جنم لے رہا ہے جس سے غزہ کے لوگوں کی مصیبتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ بعض اوقات پانی کے ٹینکر غزہ کے رہائشیوں تک پہنچ جاتے ہیں اور این جی اوز چند خوش نصیبوں کو وہ پانی تقسیم کرتی ہیں لیکن یہ کافی نہیں ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے جنگ کے شروع میں غزہ میں پانی کی سپلائی منقطع کرنے کے بعد شمالی غزہ میں پانی کی کچھ سپلائی لائنز کو اسرائیلی پانی کی کمپنی میکروٹ سے جوڑ دیا تھا تاہم رہائشیوں نے بتایا کہ پانی اب بھی نہیں آرہا۔
غزہ سٹی کے ترجمان عاصم النبیح کے مطابق میونسپلٹی کا اسرائیلی کمپنی میکروٹ کے ذریعے فراہم کردہ نیٹ ورک کا حصہ تقریباً دو ہفتوں سے کام نہیں کر رہا اور پانی کی سپلائی نہیں ہورہی۔
خبر ایجنسی کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ غزہ کے پانی کی تقسیم کے نیٹ ورک کو یہ نقصان جنگ کی وجہ سے ہوا جس میں پانی سپلائی کی کئی اہم پائپ لائنز تباہ ہوگئیں۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں