15 افرادتاحال لاپتہ، گلگت بلتستان کا سفر نہ کرنے کی اپیل
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپیل کی ہے کہ حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔گزشتہ روز بارش اورسیلاب سےگلگت بلتستان میں بہت نقصان ہوا۔
ترجمان جی بی حکومت نےدیامر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے لاپتا افراد کی درست تعداد کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے،مقامی افراد کے مطابق 10 سے 15 افراد سیلاب میں بہہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق کا کہنا ہے کہ بابوسر سے بہنے والے10 سے 15 افرادتاحال لاپتہ ہیں، مسافروں کو ریسکیو کرنے کےلیے گلگت بلتستان حکومت نے کوہستان انتظامیہ سے رابطہ کیا ہے ۔
دوسری جانب شاہراہ بابوسر میں پھنسے تمام سیاحوں کوریسکیوکرلیا گیا ہے، سیاحوں کیلئے مقامی ہوٹل مالکان اورحکومت نےمفت رہائش کاانتظام کیا ہے ۔
فیض اللہ فراق نے عوام سے اپیل کی کہ حالات معمول پر آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔انھوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ جی بی حاجی گلبرخان آج شاہراہ بابوسرکےمتاثرہ علاقےکادورہ کریں گے۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں