9 مئی کیس: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر کو 10 سال قید کی سزا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  اور  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر  ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔  

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورکےجج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمےکی سماعت کی جہاں ملزمان کے وکلا اور سرکاری وکیل نے حتمی دلائل دیے جس کے بعد عدالت نے  نو مئی کو شیئر  پاؤ  پل پر اشتعال انگیزتقریروں اور جلاو گھیراؤ کیس کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے  انسداد دہشتگردی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے  اپوزیشن لیڈر  ملک احمد بچھر کو 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ عدالت نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل کل صبح 10 بجے مزید دلائل دیں گےجس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت 14 ملزمان کا ٹرائل مکمل کیا، ملزمان کے خلاف 61 سرکاری گواہوں نےبیانات رکارڈ کرائے۔

فیصلے کے وقت اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر سمیت کوئی ملزم عدالت میں نہیں تھا، عدالت نے احمد خان بچھر سمیت کیس کے 32ملزمان کوحاضری سے استثنا دے رکھا تھا۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے