ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔

پاکستان والی بال ٹیم نے اپنے گروپ مرحلے کے آخری میچ میں چائنیز تائپے کو تین ۔ صفر سے شکست دے دی۔پاکستان اور چائنیز تائپے کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ 17 منٹ جاری رہا اور پاکستان کی کامیابی کاسکور26 ۔ 24 ، 25 ۔ 24 اور 25 ۔16 رہا۔

پاکستان کی جانب سے فیضان اللہ ، طلحہ مہر اور محمد جنید نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ پاکستان نے ابتدائی گروپ مرحلے کے تینوں میچز کوئی سیٹ ڈراپ کیے بغیر جیتے۔

پول ڈی سے پاکستان اور کوریا نے اگلے مرحلے ’’کراس اوور‘‘ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا۔اب کراس اوور راؤنڈ میں پاکستان پول بی کی دو ٹاپ ٹیموں سے مقابلہ کرے گا۔ ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ تھائی لینڈ کے شہر ناکون پاتھوم میں جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے