سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ فعال ، رینج 200 کلومیٹرہو گی
سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘تھاڈ’ آپریشنل کردیا گیا۔ امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل ایرک کوریلا نے بتایا کہ سعودی عرب میں امریکی دفاعی نظام ‘ ٹرمینل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس‘ (THAAD) کی پہلی بیٹری نے کام کا آغاز کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دفاعی نظام ‘تھاڈ’ کے فعال ہونے پر جنرل ایرک کوریلا نے سعودی فوجی حکام اور دیگر نمائندگان کو مبارک باد دی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپور ٹ کے مطابق تھاڈ دفاعی نظام مختصر اور درمیانے فاصلے تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائلوں کو گرانےکی صلاحیت رکھنا ہے۔ تھاڈ دفاعی نظام کی رینج 200 کلومیٹر ہے اور یہ 150 کلو میٹر کی بلندی تک کام کرتا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں