سعودی عرب دنیا کا گرم ترین مقام ،دمام میں درجہ حرارت 49.3 ڈگری ریکارڈ

سعودی عرب کے شہر دمام میں واقع کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49.3 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا.

سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے  یہ پیمائش عالمی موسمیاتی معیار  کے مطابق ریکارڈ کی گئی  ہے۔ آج دمام کا درجہ حرارت  دنیا  میں سب سے زیادہ گرم رہا ۔

کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ 49.0 ڈگری کے ساتھ دوسرے جبکہ الاحساء 48.1 ڈگری کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔ماہرین نے عوام کو شدید گرمی کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے