بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے سیز فائر کےلئے امریکی دبائو کااعتراف کرلیا
بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کےلئے امریکی دبائو کااعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی نائب صدر نے 9مئی کی رات آگاہ کیا تھا کہ شرائط تسلیم نہ کیں تو پاکستان بہت بڑا حملہ کرے گا۔
بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کواڈ ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کے لیے اس وقت امریکہ میں موجود ہیں۔
اس دورے کے دوران امریکی میگزین ’نیوز ویک‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے جے شنکر نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی اور اس کے بعد ہونے والی جنگ بندی سے متعلق بات کی اور کہا کہ میں صرف اپنے ذاتی تجربے کی بنیاد پر آپ کو بتا سکتا ہوں کہ کیا ہوا تھا ۔
انٹرویو کے دوران بھارتی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ نو مئی کی رات جب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم نریندر مودی کو فون کیا تو اُس وقت وہ اُس کمرے میں موجود تھے جہاں یہ بات ہوئی۔
ایس جے شنکر کا مزید کہنا تھا کہ ’وہ نو مئی کی رات تھی۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان انڈیا پر بہت بڑا حملہ کرے گا اگر ہم نے کچھ باتیں تسلیم نہیں کیں۔‘ جے شنکر نے مزید کہا کہ اس پر وزیر اعظم نریندر مودی نے عندیہ دیا کہ انڈیا بھی جواب دے گا۔
انٹرویو کے دوران بھارتی وزیرخارجہ نے اعتراف کیا کہ ’اُس رات پاکستان نے بڑے پیمانے پر حملہ کیا تھا۔‘ جے شنکر نے دعویٰ کیا کہ ’اس سے اگلی صبح امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے مجھے فون کیا اور کہا کہ پاکستان بات چیت کے لیے تیار ہے۔‘
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں