بانی تحریک انصاف کے لئے پیغام رسانی ، سکیورٹی اداروں کی بڑی گرفتاری
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے لئے خفیہ طور پر پیغام رسانی کے الزام میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کو سکیورٹی اداروں نے حراست میں لے لیا۔
ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا اور کچھ غیر معمولی سر گرمیوں میں شامل رہے جس پر انہیں گر فتار کر لیا گیا ہے ۔
محمد اکرم پر بانی تحریک انصاف کی سہولت کاری کابھی الزام ہے،حساس اداروں کی جانب سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں ۔حساس اداروں نےآئی جی جیل خانہ جات پنجاب کو بھی باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔تحقیقات کے بعد ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں