اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے جانیوالے ایک اور اہم ایرانی عسکری سربراہ سامنے آگئے
اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے جانے والے ایرانی قدس فورس کے سربراہ سامنے آگئے۔ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی زندہ ہیں اور ان کی شہادت کی خبر غلط ثابت ہوئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق جنرل اسماعیل قانی کو تہران میں ہونے والے فتح کے جشن میں دیکھا گیا جہاں لوگوں نے اسماعیل قانی کا پُرجوش استقبال کیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ امریکی جریدے نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کےاسرائیلی حملوں میں اسماعیل قانی شہید ہوئے تھے۔
اس سے قبل ایرانی سپریم لیڈرکے اعلیٰ مشیر علی شمخانی کے شہادت کی خبر بھی جھوٹی نکلی تھی اور کچھ دن قبل انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ زندہ ہیں اور اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Iranian General Esmail Qaani RISES from the DEAD
Declared ‘assassinated’ June 13 after Israeli airstrikes by NYT
Now reportedly seen at Tehran’s ‘Victory Celebration’ — SNN footage pic.twitter.com/Yc73jVPMLy
— RT (@RT_com) June 24, 2025
تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں