بھارت سے مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا: بلاول

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ بھارت سے  مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔ عالمی برادری اسرائیل ایران جنگ بندی کےلیے کردار ادا کرے۔

برسلز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع سے پہلے خطہ جتنا محفوظ تھا اب نہیں ہے، بھارت ہربار مذاکرات اوربات چیت سے راہ فراراختیارکرتا ہے لیکن مذاکرات نہیں ہونگے تو دن بدن کشیدگی میں اضافہ ہوگا، بھارت کے ساتھ جنگ بندی تو ہوگئی لیکن امن حاصل نہیں ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدار تحقیقات کی پیشکش کی، بھارت کی جانب سے پانی بند کرنے کی دھمکی پاکستان کواشتعال دلانے کی کوشش ہے، تیسری عالمی جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

چیئرمین پی پی کا کہنا تھا کہ ایٹمی طاقتیں ہونے کے باوجود پاک بھارت کشیدگی تیزی سے بڑھی، پاکستان جامع مذاکرات پریقین رکھتا ہے اور بھارت نے ہمیشہ مذاکرات سے انکارکیا۔ انہوں نے  مزید کہا کہ عالمی برادری اسرائیل ایران جنگ بندی کےلیے کردار ادا کرے، ہم اسرائیل ایران جنگ کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے