اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کا ڈرونز کے ذریعے بھر پورجواب

جوہری تنصیبات پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی طرف سے بھی جواب دیا گیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق چند گھنٹوں میں ایران کی طرف سے 100 سے زائد ڈرونز اسرائیل کی جانب آئے ہیں۔

 ترجمان اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام کی فضائی حدود میں ایرانی ڈرونزکوناکارہ بنارہاہے تاہم اگلے چند گھنٹے ہمارے لیے مشکل ہیں۔

دوسری جانب ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائنز نے بین گورین ائیرپورٹ سے اپنے تمام طیارے ہٹالیے اور  بن گورین ائیر پورٹ طیاروں سے تقریباً خالی ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق کی فضائی حدود بھی  بند کردی گئی ہے جب کہ  اردن نے بھی اپنی فضائی حدود کو پروازوں کیلئے بند کردیا ہے۔

تازہ ترین خبروں، تجزیوں اور روز مرہ کے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر روزنامہ ’’گل بات‘‘ کا ’آفیشل چینل یا آفیشل گروپ‘ جوائن کریں

یہ بھی پڑھیے